پاکستان کی مقامی مارکیٹ اور عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5229 روپے اضافہ ہواہے اور قیمت تین لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 61 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3363 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔
اس کے علاوہ آج پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں چاند کی قیمت میں 53 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3953 روپے پر آ گئی ہے ۔



















