پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انتہائی اہم میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیل کھیا جارہاہے ، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو ذہنی طور پر ہی گھر جانے کی تیاری کرنے کا پیغام دیا ۔
اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکاہے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے پاکستان کو 338 رنز کا ہدف محض 6.4 اوورز میں حاصل کرنا ہو گا جو کہ ناممکن ہے ۔انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رن بنائے۔
بین اسٹوکس نے 84 رن کی اننگز کھیلی، انہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، جوروٹ 60 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے 30 اور جوز بٹلر نے27 رن بنائے، معین علی 8 رن بناسکے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3، محمد وسیم نے3، شاہین آفریدی نے 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔