آئندہ 24 گھنٹوں لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشں متوقع ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائےچناب میں مرالہ کےمقام پرنچلےدرجےکاسیلاب ہے،دریائےسندھ میں تربیلا،کالاباغ ،چشمہ اورتونسہ کےمقام پرنچلے درجےکاسیلاب ہے،دریائےجہلم،راوی اورستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پرہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق رودکوہیوں اوربڑےدریاؤں سےملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤنارمل سطح پرہے،تربیلاڈیم میں پانی کی سطح88فیصدجبکہ منگلا ڈیم58فیصدتک بھرچکاہے،بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح43فیصدتک ہے۔
24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ریکارڈ کی گئی، لیہ، بہاولنگر، بہاولپور، نارووال،بھکر، قصوراورسیالکوٹ میں بارشں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔






















