امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کے اعلامیے پر دستخط کردئیے، صدرٹرمپ کی جانب سےدستخط کیےجانے کے بعد تانبے کی درآمدات پر ٹیرف یکم اگست سے نافذ العمل ہوجائے گا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بھارت پر بھی یکم اگست سے 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔






















