وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کیون ہیسیٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کی رفتار سے مایوس ہیں۔
اپنے حالیہ بیان میں کیون ہیسیٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا خیال ہے کہ حال ہی میں اعلان کردہ 25 فیصد ٹیرف بھارت کے ساتھ تجارتی صورتحال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ہیسیٹ نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم جلد ہی بھارت پر اضافی جرمانوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیرف کے اعلان سے بھارت اپنی تجارتی پالیسیوں پر نظرثانی کرے گا اور امریکی مصنوعات کے لیے اپنی مارکیٹ کھولے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ایک کامیاب معاہدہ عالمی معیشت کے لیے "گیم چینجر" ثابت ہوگا۔





















