آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کردیا، دونوں اسکواڈ میں 14، 14 کھلاڑی ہوں گے، دونوں فارمیٹس میں قیادت مچل مارش کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے 14، 14 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا، مچل مارش دونوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز ڈارون، کیئرنز اور مکائے میں کھیلی جائیں گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہیں، مچل اوون کو شاندار کارکردگی پر پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں، میتھیو شارٹ بھی انجری سے صحتیابی کے بعد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، اسپنر میٹ کوہنمن ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لیانس مورس کی پاکستان کیخلاف نومبر کے بعد پہلی بار اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، شان ایبٹ، جیک فریزر، مک گریک، تانویرد سنگھا، کوپر کونیلی اور ایرون ہارڈی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
جنوبی افریقا کیخلاف آسٹریلیا کے ٹی 20 اسکواڈ میں کپتان مچل مارش، شان ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، بین ڈورشیئس، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میٹ کوہنمن، گلین میکسویل، مچل اوون، میتھیو شارٹ اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔
آسٹریلیا کا ون ڈے اسکواڈ کپتان مچل مارش، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، بین ڈورشیئس، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوشین، لیانس مورس، مچل اوون، میتھیو شارٹ اور ایڈم زیمپا پر مشتمل ہوگا۔






















