پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئےنئی فٹنس پالیسی متعارف کرادی۔
پی سی بی نے پالیسی کے تحت سال 26-2025 سیزن سےپہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے،سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز اگست میں 400 ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس جائزہ لیں گے۔
ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کیلئےبھی فٹنس ٹیسٹ لازم قراردیا گیا،پہلی دفعہ پی سی بی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ بھی خود لے گا،پاتھ ویزاور ایج گروپ کرکٹ کیلئےبھی نئی فٹنس پالیسی متعارف کرا گئی۔
کوچ پی سی بی یاسر ملک نے کہا تمام ڈومیسٹک کرکٹرزکیلئےفٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں پاس کرنا ضروری ہوگا،ڈومیسٹک کرکٹ ٹیلنٹ کی نرسری ہے،معیارپر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔



















