امریکا کی ریاست نیویارک میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پولیس افسر سمیت 5 افراد کو قتل کردیا ،حملہ آور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
فائرنگ کا واقعہ نیویارک شہرمیں مڈٹاؤن مین ہٹن میں پیش آیا،جہاں مسلح شخص نےفائرنگ کرکے پولیس افسر دیدار الاسلام سمیت 5 افراد کو ہلاک کر دیا،دیدار الاسلام بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری تھے،باقی 3 مرنے والوں میں سے 2 خواتین تھیں۔
حکام کاکہنا ہےکہ حملہ آورکی شناخت شین تامورا کےنام سےہوئی ہے،حملہ آور نےتنہاحملہ کیا،وہ رائفل لے کرعمارت کی لابی میں داخل ہوا جہاں پولیس اہلکار سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
حملہ آور دماغی مرض کا شکار اور لاس اینجلس کا رہائشی تھا،خیال رہےکہ امریکا میں رواں سال فائرنگ سے اجتماعی اموات کا 254 واں واقع ہے۔






















