ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو پہلے سے تباہ کن جواب دیں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہاہم جوابی کارروائی سے ہکچکچائیں نہیں،امریکی حملے میں ہماری جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدکہا امریکی حملے سے ہمارا عزم کمزور نہیں ہوا،ایران کو نئے ایٹمی بجلی گھروں کیلئے یورینیم کی افزودگی درکار ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا ایران نے جوہری توانائی سے متعلق خطرناک اشارے بھیجے ہیں، اگر ایران نے دوبارہ نیوکلیئر پروگرام شروع کیا تو ہم اسے فوراً ختم کر دیں گے۔





















