وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پر شمالی علاقہ جات میں بارشوں سےمتاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کے حکم پر نیشنل ہائی وےاتھارٹی نےبحالی آپریشن تیزکردیا،این ففٹین بہت حد تک کلیئر،بابوسرٹاپ اورچلاس میں بھی شاہراہوں کی بحالی کا عمل جاری ہے،سیکرٹری مواصلات اورچیئرمین این ایچ اے آپریشن کی خودنگرانی کر رہےہیں،وزیرمواصلات نےعوام کو تمام شاہراہیں جلدکھولنے کی یقین دہانی کروادی۔
وفاقی سیکرٹری مواصلات کی وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کو پیش کردہ رپورٹ کےمطابق کلاوڈ برسٹ اور بارشوں سےسڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا، 242 کلومیٹرطویل این 15 مختلف مقامات پربلاک تھی۔20 جگہوں پرلینڈسلائیڈنگ کلئیرکی جا چکی،باقی 5 مقامات پرکام جاری ہے۔اب شہری کاغان ناران کا سفر کر سکتے ہیں،سکردو سے جگلوٹ روڈ پرلینڈ سلائیڈنگ اور بندش بھی دورکردی گئی ۔
رپورٹ کےمطابق وفاقی وزیرمواصلات کی ہدایت پراین ایچ اے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے،جلد تمام شاہراہیں مکمل بحال ہوجائیں گی،چیئرمین این ایچ اے کہتے ہیں آنے والے دنوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےفیلڈ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں،ایمرجنسی رسپانس پلان بھی تیار ہے،سیکرٹری مواصلات اورچیئرمین این ایچ اے وفاقی وزیرمواصلات کو صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں






















