کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر سی ٹی ڈی اورحساس ادارے نے ایک مکان پر چھاپا مارا، کارروائی کے دوران تین دہشتگرد مارےگئے،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ،خود کش جیکٹس برآمد ہوئی،ہلاک دہشتگردوں کی شناخت زعفران ،قدرت اللہ اور تیسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب کےمطابق دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا،ہلاک دہشتگرد ایک خودکش حملہ آوراوردودہشتگرد تھے،ہلاک دہشتگرد گزشتہ سال چائنیز پر حملے میں ملوث تھے،دہشتگردوں کا مقصد شہرمیں اہم مقامات کو ٹارگٹ کرنا تھا،دہشتگردوں کو افغانستان سے ہدایات دی جاتی تھی۔






















