اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل کردی۔ عدالت نے 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد احمد شہزاد گوندل نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پاپو ایکٹ کے تحت سزا کو معطل کرتے ہوئے کارکنوں کو دو الگ مقدمات میں ضمانت دے دی۔
فیصلے کے مطابق عدالت نے 382 اے کے تحت 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
پی ٹی آئی کارکنوں پر تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں جن میں پاپو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔





















