وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی، بیٹے اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے بیٹے اور کئی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نوابزادہ محسن علی خان کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں پارٹی پالیسیوں کو فروغ دینے، عوامی روابط بڑھانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود، امن و امان کے فروغ کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی ملاقات میں موجود تھے۔






















