بنگلا دیش کے سابق چیف جسٹس خیرالحق کو ڈھاکا سے گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے نگران حکومت کے بجائے برسر اقتدار حکومت کی نگرانی میں الیکشن کی اجازت دی تھی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سابق چیف جسٹس خیر الحق کو پولیس نے ان کے گھر سے حراست میں لیا، خیر الحق کیخلاف کرپشن، فیصلوں میں رد و بدل اور آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے پر 2 مقدمات درج تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2011ء میں سابق جج خیرالحق کی سربراہی میں بینج نے نگران حکومت کا نظام ختم کرکے برسر اقتدار حکمران کی نگرانی میں انتخابات کی اجازت دی تھی۔





















