ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے تفتیش مکمل کر کے چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کروا دیا ۔
ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن کی دو رکنی ٹیم چالان کی اسکروٹنی کرے گی،جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا،پولیس چالان میں ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق چالان میں مقتولہ کی والدہ،پھوپھو اور دیگر اہم گواہان کو بھی شامل کیا گیا ہے،ملزم کے ایک سو چونسٹھ کے اعترافی بیان کا حوالہ بھی چالان میں موجود ہے۔چالان عدالت میں پیش ہونے کے بعد کیس کا باقاعدہ ٹرائل متعلقہ عدالت میں شروع کیا جائے گا۔






















