پروفیشنل ریسلنگ کی عالمی شناخت بننے والے معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہلک ہوگن نے 71 برس کی عمر میں فلوریڈا میں واقع اپنے گھر پر وفات پائی، ان کے منیجر کرس وولو اور ڈبلیو ڈبلیو ای نے ہوگن کے انتقال کی تصدیق کردی۔
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر ان کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
WWE is saddened to learn WWE Hall of Famer Hulk Hogan has passed away.
— WWE (@WWE) July 24, 2025
One of pop culture’s most recognizable figures, Hogan helped WWE achieve global recognition in the 1980s.
WWE extends its condolences to Hogan’s family, friends, and fans.
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو یہ جان کر افسوس ہوا ہے کہ ہال آف فیم کے رکن ہلک ہوگن کا انتقال ہوگیا ہے، وہ پاپ کلچر کی ان چند نمایاں شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے 1980ء کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے ہلک ہوگن کے اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہلک ہوگن کا رنگ میں آکر اپنی شرٹ پھاڑنا اور فتح پر منفرد انداز میں جشن منایا کافی مشہور تھا۔





















