پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔
،تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اگست اور ستمبر 2026 میں شیڈول ہے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
ای سی بی کاکہنا ہےکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست کو لارڈز لندن شیڈول کیا گیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر کو ایجبسٹن برمنگھم میں ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔






















