اے سی سی کا سالانہ اجلاس ڈھاکہ میں اختتام پذیر ہوگیا،جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اے سی سی 2025-26 کا کرکٹ ٹورنامنٹ شیڈول منظورکرلیاگیا،ایشین گیمز 2026 میں کرکٹ شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا،ایشین گیمز میں 10 مردوں اور 8 خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی،
منگولیا،ازبکستان اور فلپائن کو اے سی سی کی رکنیت مل گئی،اجلاس میں مالی حسابات اور بجٹ کی منظوری دی گئی۔
محسن نقوی نے اجلاس کے اختتام پرمیڈیا سےگفتگو میں کہا میٹنگ بہت اچھے ماحول میں ہوئی،ایشیا کپ کے شیڈول سےمتعلق بی سی سی آئی سے بات چیت کر رہے ہیں،امید ہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول کا مسلہ جلد حل ہو جائیگا۔
ایشیاکپ کے بارے میں بھارتی بورڈ کچھ دن میں بتائے گا،ایشیا کپ کی ٹیموں میں 6کے بجائے 8ٹیموں کی شرکت کا امکان ہے۔
اجلاس میں سب نے اس پر بات اتفاق کیا ہےکہ کرکٹ کو فروغ دینےکیلئے کام کرنا ہے،اور سیاست کو تنظیم کےبیچ میں نہیں لانا۔






















