سری لنک بلے باز ' اینجلو میتھیوز ' کو ٹائم آوٹ کر نے کا معاملہ طول اختیار کرتا جارہاہے ، پہلے شکیب الحسن کو گراونڈ میں 146 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کو ٹائم آوٹ کروانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اب بنگلہ دیش کےفاسٹ باولنگ کے غیر ملکی کوچ ''ایلن ڈونلڈ' نے بھی عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
ایلن ڈونلڈ نے یہ فیصلہ اینجلیو میتھوز کے ٹائم آوٹ کے معاملے پر سخت تنقید کے پیش نظر کیا ہے ،بنگلہ دیش کا سفر ورلڈکپ میں اگلے مرحلے کیلئے ختم ہو چکا ہے لیکن وہ اپنا آخری میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیل کر سفر کو اختتام تک پہنچائے گا جسے کھیلوں کی دنیا میں اچھی یادگار کے طور پر شائد نہ دیکھا جائے ۔فاسٹ باولنگ کوچ ڈونلڈ کا بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب انہوں نےاینجلو میتھیوز کو ٹائم آوٹ کروانے پراپنی ہی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔میتھیوز نے پولین سے پچ پرآنے میں آئی سی سی کی جانب سے مقررہ کر دہ وقت دو منٹ سے زائد لیاکیونکہ وہ اپنا ہیلمٹ درست کرنےمیں مصروف تھے جس پر شکیب الحسن نے ایمپائر سےٹائم آوٹ کی اپیل کی۔
شکیب الحسن نے اپنی اپیل واپس لینے سے انکار کر دیا جس پر میتھیوز کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں ٹائم آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔
انٹرنیشنل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ نے شکیب کے فیصلے پر موقف اپنایا تھا کہ " میر ے خیال میں اس ایک فیصلے نے بنگلہ دیش کی کارکردگی کو زیر کیا ہے ، میں اس پر بہت حیران ہو ا تھا ، درحقیقت یہ میری اقدار ہیں جو کہ بطور کرکٹر اور شخصی طور پر ہیں ۔