پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے دائرہ کار اور اختیارات کو واضح کرتے ہوئے اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔
نئے اعلامیے کے مطابق سی سی ڈی کو سنگین جرائم جیسے اغوا، ڈکیتی، تیزاب پھینکنے، گاڑی چھیننے، دوران ڈکیتی قتل، زیادتی، بینک لوٹنے، اور سرکاری ملازمین پر حملوں کی تفتیش کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سنگین جرائم کی روک تھام اور ان کی فوری تفتیش کو یقینی بنانا ہے تاکہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
سی سی ڈی کو جدید وسائل اور تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ان جرائم سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکے۔
حکام نے کہا کہ سی سی ڈی کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا تاکہ انصاف کی فراہمی میں کوئی سستی نہ ہو۔






















