نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ پروہاکی لیگ سےدستبرداری کاباضابطہ اعلان کردیا۔
کوالیفائی کرنے کےباوجود نیوزی لینڈ ایف آئی ایچ پروہاکی لیگ میں شرکت نہیں کرےگا،نیوزی لینڈ نے نیشنز کپ جیت کر ایف آئی ایچ پرولیگ کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
فیصلہ کھلاڑیوں، کوچز اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے،موجودہ فارمیٹ مہنگا،سفر زیادہ ہے، ہوم میچز کم ہیں۔
نیوزی لینڈ کی دستبرداری کے بعد پاکستان پرولیگ کا امیدوار بن گیا۔





















