آذر بائیجان کی قومی ایئر لائن کے پاکستان میں اپنے آپریشنز کے آغاز کے اعلان کےمحض ایک ہفتے کے بعدہی ایک اور مشہورترین ایئر لائن نے پاکستان میں اپنی خدمات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ' ریوین الاسکا ایئرلائنز' نے ممکنہ طور پر پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اپنے فلائٹ آپریشنز کے آغاز کیلئے بات چیت کیلئے رابطہ کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ امریکی ایئر لائن کی جانب سے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ' تھرڈ کنٹری آپریٹر لائسنس ' کیلئے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے ۔
گزشتہ ہفتے آذربائیجان کی پہلی پرواز نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تھا ، ایئر لائن کی جانب سے ہفتے میں اسلام آباد سے باکو کیلئے دو فلائٹس آپریٹ کی جائیں گی ۔