53 کروڑ سے زائد کےبینک فراڈ کیس میں ملزمان امتیاز اورفیصل نےگرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی۔
اداکارہ نادیہ حسین کےشوہرملزم عاطف خان اوردیگرملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،جونئیر وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے،سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت نےملزم عاطف خان اوردیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13اگست تک ملتوی کردی،جسٹس محمود اے خان نےکہا کہ ہم تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔





















