سماء ٹی وی کے صادق آباد سے نمائندے اور صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن صادق آباد آصف حسین اعوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات ، صحافتی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ مسجد حنفیہ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی قبرستان چک نمبر 65 میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مرحوم آصف اعوان 3 سال سے سما ٹی وی سے وابستہ تھے اور ان کی ناگہانی موت پر علاقے کی فضا سوگوار ہے۔
آصف اعوان کو گزشتہ شب دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔
مرحوم آصف اعوان نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔






















