مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی مری میں اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی، جس میں پارٹی صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم قومی و سیاسی امور کے ساتھ حالیہ سیلابی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں نوازشریف نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کےاقدامات خصوصاً معاشی صورتحال کی بہتری بارے اقدامات کی بھی تائید کی ۔






















