امریکا نے اپنے سفارتکاروں کو کسی بھی ملک کے انتخابات پر تبصرہ کرنے سے روک دیا۔
وزیرخارجہ مارکو روبیو کی جانب سے دنیا بھرمیں امریکی سفارتکاروں کے نامی جاری میمو میں کہا گیا ہے کہ سفارتی ارکان دیگر ملکوں کے انتخابات کی شفافیت پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں،صدر ٹرمپ مداخلت کے بجائے شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں۔
جاری میمو میں کہاگیاکسی بھی معاملے پر امریکی موقف بیان کرنےکا اختیار وزیر خارجہ اور ترجمان دفتر خارجہ کے پاس ہے،میمو میں سفارتکاروں کو مداخلت کے بجائے شراکت داری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















