بالی ووڈ انڈسٹری بھی مسلمانوں کیخلاف بغض میں پیش پیش،بھارت میں 2024 کے انتخابات سے قبل 20 مسلمان مخالف فلموں کی ریلیز متوقع ہے۔
بالی ووڈ کی متنازع ترین مسلمان مخالف فلموں میں کشمیر فائلز، کیرالہ سٹوری اور لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ بھی شامل ہیں۔ رواں سال اب تک 6 مسلمان مخالف فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔
بالی ووڈ میں زیادہ ترفلموں میں مسلمانوں کو ولن، دہشتگرد یا کسی مافیا کا حصہ دکھایا جاتا ہے، انوپ راگھو کا کہنا ہے کہ سیاسی فوائد کیلئے مودی سرکاری کئی مسلمان مخالف فلموں پر ٹیکس کی چھوٹ بھی دیتی ہے۔
2019کے انتخابات سے قبل بھی بی جی پی نے بالی ووڈ کو مسلمان مخالف فلمیں بنا کر سیاسی فوائد کے لئے استعمال کیا۔مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک بھارت میں 37 مسلمان مخالف فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں ۔