لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازپرمقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کردیا۔
جسٹس مس عالیہ نیلم نے سلمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی، سلمان شہباز کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا سیشن کورٹ نے دس جولائی کوحقائق کا جائزہ لئے بغیرچیک ڈس آنرکےمعاملے پرمقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
درخواست میں استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ سیشن کورٹ کا مقدمہ درج کرنےکا حکم کالعدم قراردے۔حتمی فیصلےتک مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کیا جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا حکم معطل کردیا۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اکتیس جولائی تک جواب طلب کرلیا۔






















