امریکی ایف بی آئی نے ایران کی 3 شخصیات کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن میں رضا امیری مقدم بھی شامل ہیں جو کہ پاکستان میں ایران کے موجودہ سفیر ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تینوں شخصیات کو 2007 میں ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے قتل کے الزام میں مطلوب قرار دیا گیا، مطلوب ایرانی شخصیات میں رضا امیری مقدم، تقی دانشور، اور غلام حسین محمدنیا شامل ہیں ، یہ تینوں ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس و سیکیورٹی کے سینئر عہدیدار ہیں۔
ایف بی آئی نے الزام عائد کیاہے کہ ایرانی عہدیداروں نے رابرٹ لیونسن کا قتل چھپانے میں کردار ادا کیا، امریکی محکمہ خزانہ نے مارچ میں ان تینوں افراد پر پابندیاں عائد کی تھیں، رضا امیری مقدم پاکستان میں ایران کے موجودہ سفیر ہیں۔





















