اٹلی میں روز گار کی غر ض سے مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 246.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک میں بھیجا جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.5 فیصدزیادہ ہے۔
اعدادو شمار کےمطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 222.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ ستمبرمیں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 75.5 ملین ڈالر،اگست میں 86.6 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 69.1 ملین ڈالرتھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 6.329 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7.897 ارب ڈالرتھا۔