عالمی نمبر ایک یانک سنر نے ومبلڈن 2025 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو شکست دے کر اپنا پہلا ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا۔
23 سالہ اطالوی کھلاڑی سنر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے الکاراز کی تین سالہ ومبلڈن جیت کی اسٹریک کو توڑ دیا اور انہیں 6-4، 4-6، 4-6، 4-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ سنر کا کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے جو انہوں نے آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن کے بعد حاصل کیا۔
دو بار کے دفاعی چیمپئن الکاراز پہلے سیٹ میں 6-4 سے کامیاب ہوئے لیکن سنر نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں شاندار واپسی کی اور چوتھے سیٹ میں بریک پوائنٹ حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا۔




















