پاکستان کے اولمپک جیولن چیمپئن ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا اگلے ماہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ ایونٹ میں آمنے سامنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کے بعد دونوں کھلاڑی تقریباً ایک سال بعد پہلی بار براہِ راست مقابلہ کریں گے۔
سولہ اگست کو دونوں کھلاڑی ڈائمنڈ لیگ کے جیولین تھرو ایونٹ میں مقابلہ کریں گے۔ گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کو پیچھے چھوڑ کر اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ڈائمنڈ لیگ کی جانب سے 9 جولائی کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں مقابلے میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا، جس میں کینیا کے اسٹار ایتھلیٹ فیتھ کیپیگون بھی شامل ہیں۔





















