وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت اسلام آباد سے روانہ ہونے والا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا قافلہ لاہور جاتی امراء پہنچ گیا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر بھی قافلے میں شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور آج شام سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے ملاقات کریں گے جو آفریدی ہاؤس رائیونڈ میں متوقع ہے۔
یہ ملاقات خیبرپختونخوا اور پنجاب کے موجودہ سیاسی ماحول کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی قافلے کی لاہور آمد، یاسر گیلانی سمیت 4 کارکن گرفتار
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سیاسی حکمت عملی اور اتحاد کے امکانات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے اس قافلے کا مقصد پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے 26 اراکین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
علی محمد خان کی سماء سے گفتگو
پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ لاہور سے بڑی تحریکیں جنم لیتی ہیں اور ہم جو لاہور آئے ہیں بہتری کے لیے پرامید ہیں۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہاں بڑا عوامی جلسہ نہیں میٹنگ تھی۔






















