پینٹاگون نے قطر میں قائم امریکی بیس پر ایران کے حملے کی تصدیق کردی۔
پینٹاگون کےترجمان شون پارنیل کی عرب میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ 23 جون کو ایک ایرانی بیلسٹک میزائل العديد ایئر بیس پرآکرگرا،باقی تمام میزائلوں کوامریکی اورقطری فضائی دفاعی نظام نےتباہ کردیا۔
ترجمان پینٹاگون نےکہا بیس پرموجود سامان اورعمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا،العدید ایئر بیس مکمل طورپرفعال ہےاورسیکیورٹی مشن جاری رکھےہوئےہے،سیٹلائٹ تصاویر سےبھی بیس کوپہنچنے والےنقصان کی تصدیق ہوگئی۔





















