تین صوبوں میں واقع تیل وگیس کےتین بلاکس میں تلاش کا کام تیزہونےکی راہ ہموار ہو گئی ہے ، ماری انرجیز اور اورینٹ پیڑولیم کے درمیان تیل و گیس کی تلاش کا معاہدہ طے پا گیا ، ماری انرجیز نے کے پی کے مروت بلاک میں ذخائر کی تلاش کیلئے 45 فیصد ورکنگ انٹرسٹ حاصل کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماری انرجیز تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں میں اورینٹ پیٹرولیم کے ساتھ حصے دار بن گئی ہے ، ماری انرجیزنےبلوچستان کےہرنائی ساؤتھ بلاک میں ذخائرکی تلاش کیلئےبھی پینتالیس فیصد ورکنگ آپریٹرشپ حاصل کرلی ۔ ماری انرجیزکوپنجاب میں واقع رتانہ ڈی اینڈ پی لیزبلاک میں بیس فیصد نان آپریٹنگ ورکنگ انٹرسٹ کےحقوق حاصل ہوگئے ہیں ، کمپنیوں کےمابین معاہدے کی منظوری قانونی ضوابط اور حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔






















