لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
لاہور کےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیا،اب تک سب سےزیادہ بارش81ملی میٹر نشتر ٹاؤن میں ریکارڈکی گئی،جیک روڈ 63 ،ایئرپورٹ 62 ،گلبرگ 69 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لکشمی 78،اپرمال44،مغلپورہ 58،تاجپورہ میں 45 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،چوک ناخدا 60 ،پانی والا تالاب67،فرخ آباد49ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج وقفےوقفےسےبارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔






















