پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ پاکستان اور ترکیہ علاقائی استحکام کے لیےدو طرفہ تعاون جاری رکھیں گےدونوں ممالک پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اورعالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے وزرائےخارجہ نےمشترکہ پریس کانفرنس کی،اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیا،اس کے علاوہ انہوں نے تجارت،سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ترک وزیر خارجہ نے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا،پاکستان سے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے ترکیہ کی مضبوط خواہش کا اعادہ کیا،فریقین نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے چند ہفتوں میں ہونے والے آئندہ اجلاس پر غور کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق جےایم سی کی مشترکہ صدارت یاسرگلر اوروزیرتجارت جام کمال خان کریں گے،ملاقات میں فریقین نےعلاقائی اورعالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا،خطے میں امن، سلامتی اورترقی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج صبح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ ہیں،ایڈیشنل سیکریٹری سیدعلی گیلانی نےان کااستقبال کیا۔






















