مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہاہے کہ 25 جولائی کو جناح کنونشن سینٹر میں لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب ہوگی۔
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز4 کی تیسری خصوصی کمیٹی کااجلاس ہوا جس دوران رانامشہوداحمد نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کو بااختیار بنانےکی جانب عملی قدم ہے، پاکستان کا روشن مستقبل با اختیار نوجوانوں سے جُڑا ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں، لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کی ٹیکنالوجی تک رسائی کی ضمانت ہے، میڈیا مہم سے لیپ ٹاپ اسکیم کو گھر گھر تک پہنچائیں گے، یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا سفرجاری ہے۔



















