لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر موسلا دھاربارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں صبح سویرے موسلا دھار بارش سےجل تھل ایک ہوگیا،محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں میں موسم کے نئے سسٹم بنیں گے جس سے لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے بعد بارش برسنے کے امکانات ہیں۔
مختلف مقامات پرموسمی سسٹمز بننےسےجھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد،ساہیوال،پاکپتن،اوکاڑہ، قصور، لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،خانیوال،ساہیوال،ڈیرہ غازی خان اورملحقہ اضلاع کےمختلف مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔
دن بھر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کے امکانات ہے۔






















