صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل اپنے سابق صدر جیر بولسونارو کے ساتھ خوفناک سلوک کر رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پرلکھا کہ برازیل میں الیکشن قریب ہیں یہ ایک سیاسی مخالف پرحملے سے زیادہ کچھ نہیں ہے،ساری دنیا کے ساتھ میں بھی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہوں،سابق برازیلین صدرنے کچھ غلط نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ برازیل کے عظیم لوگ اپنے سابق صدر کےخلاف کھڑے نہیں ہوں گے،اگرٹرائل ہونا ہے تو وہ صرف ووٹ کے ذریعے ہونا چاہے،جسے الیکشن کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ جیر بولسونارو 2019 سے2023 تک برازیل کے صدر رہ چکے ہیں ۔






















