پرانے کنووں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کا اوجی ڈی سی ایل کا مشن تیز تر کیا جارہاہے اور اس سلسلہ میں او جی ڈی سی ایل نے چکوال میں راجیان آئل فیلڈ کے ایک کنویں میں سمبرسیبل پمپ نصب کردیا۔
ترجمان کے مطابق تیل و گیس کی پیداوار بڑھنے پر ایک اور سنگ میل طے کرلیا گیا ہے ، او جی ڈی سی ایل اعلامیے کے مطابق کمپنی نے ضلع چکوال کے راجیان آئل فیلڈ کنواں نمبر پانچ میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کامیابی سے نصب کر دیا جس کے بعد تیل کی پیداوار 820 بیرل سے بڑھ کر 3100 بیرل یومیہ ہو گئی۔ پیداوار میں دو ہزار تین سو بیرل یومیہ کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اسی کنویں سے گیس کی پیداوار بھی پانچ لاکھ سے بڑھ کر دس لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ممکن ہوئی جو ایک اور اہم سنگ میل ہے۔






















