عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطاق سونے کی قیمت میں 2500 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت مین 2143 روپے کمی ہوئی اور قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے ہو گئی ہے ۔
اس کے علاوہ 22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت مین 1964 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 430 روپے پر آ گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 25 ڈالر فی اونس کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3310 فی اونس کا ہو گیاہے



















