برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Deeply saddened by the tragic loss of life in Lyari after the collapse of a residential building. My thoughts are with the families and brave rescue workers who have worked tirelessly in the most difficult conditions.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) July 6, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں جین میریٹ نے کہا کہ اس سانحے میں جانی نقصان پر انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ان کی دلی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
جین میریٹ نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے کارکنوں کی بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہادر ریسکیو ورکرز کو سلام ہے جنہوں نے مشکل حالات میں انتھک محنت کے ساتھ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے کام کیا۔





















