اسپین سے برطانیہ جانیوالی پرواز میں غلطی سے ہنگامی الارم بج گیا، مسافروں میں افراتفری پھیل گئی، کئی مسافر ہنگامی دروازے سے کود گئے، 18 افراد زخمی ہوگئے۔
اسپین سے برطانیہ جانیوالی پرواز میں غلطی سے ہنگامی الارم بج گیا، طیارہ رن وے پر پرواز کی تیار کر رہا تھا، ٹیکسی کے دوران فائر الارم بجنے سے مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔
رپورٹ کے مطابق درجنون مسافر ہنگامی دروازوں سے کود گئے، واقعے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں کئی مسافر طیارے کے پروں پر کھڑے نظر آتے ہیں، ایئرلائن نے تصدیق کی ہے کہ فائر الارم غلطی سے بجا تھا۔





















