قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی لندن میں سرجری ہوگئی۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی سرجری ہوگئی، لندن میں قومی کرکٹر کی کامیابی سرجری کی گئی۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں، فینز سے درخواست ہے دعاؤں میں یاد رکھیں۔
رپورٹ کے مطابق شاداب خان کو کرکٹ میں واپسی کیلئے 2 سے 3 ماہ کا وقت درکار ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھارت کی میزبانی میں ایشیاء کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا انعقاد ستمبر میں ہوگا۔






















