استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نے حکیم الامت اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک پیغام میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، انہوں نے اپنے شہرہ آفاق کلام کے ذریعے نوجوان نسل کو شعور اور آگاہی دی۔
صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے اور ہمیں اقوام عالم کا مقابلہ کرنے اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ان کے فلسفے اور شاعری سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔
علامہ محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے شہرہ آفاق کلام کے ذریعے نوجوان نسل کو شعور اور آگاہی دی۔ ان کا فلسفہ ہم سب کیلیے مشعل راہ ہے۔ ہمیں اقوام عالم کا مقابلہ کرنے اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلیے ان کے فلسفے اور شاعری سے…
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) November 9, 2023
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی سوچ کو نہ صرف سمجھا جائے بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنایا جائے جس کا انہوں نے تصور دیا۔