فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نےکہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایک بیان میں حماس کی جانب سےکہا گیا ہے کہ امریکی ثالثی میں پیش کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر اپنا ’مثبت جواب‘ ثالثوں کے حوالے کر دیا ہے۔
حماس کا کہنا تھاکہ منصوبے پرعملدرآمد کےطریقہ کارپر بات چیت کے لیےفوری طور پر تیار ہیں،اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حماس کا جواب مل گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کیلئے مذاکرات پرآمادگی کا خیرمقدم کیا ہے۔






















