امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس شمالی غزہ میں اسرائیل کو ٹف ٹائم دے رہا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک کے مطابق آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے 352 فوجی حماس کے ہاتھوں مارے گئے ہیں جبکہ شمالی غزہ میں حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈ اسرائیلی افواج کوہراساں کرنے کیلئے سرپرائزحملے کررہا ہے۔
القسام بریگیڈز نے اسرائیل کی زمینی پیش قدمی کے نتیجے میں متعدد فوجی مارنے کادعویٰ کیا ہے، تاہم اسرائیلی فوج نے صرف 352 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
امریکی جنگی امور کے تھنک ٹینک کے مطابق القسام بریگیڈز توپوں اورٹینک شکن میزائلوں سے حملے کرکے یہ پیغام دے رہا ہے کہ حماس طویل جنگ لڑنے کیلئے تیار ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 10 ہزار 569 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 4 ہزار 324 بچے بھی شامل ہیں۔