الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ای سی پی کے نوٹیفکشنز پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کروانے کی بھی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ اسمبلیوں کے سیکریٹریز کو خط لکھ دیا، ای سی پی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 27 جولائی کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کئے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 65 کے مطابق ارکان کا حلف لینا ضروری ہے، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی حلف لینے کیلئے جلد از جلد انتظامات مکمل کریں۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ حلف کے بعد خیبرپختونخوا کی خالی نشستوں پر سینیٹ الیکشن کروائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشنز پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔






















