محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ گورنرز کا 78 واں اجلاس ہوا جس دوران مالی سال 2025-26 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات منظور کر لیئے گئے ہیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا۔
اجلاس میں گزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔






















